ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پارٹیوں کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے سے حکومت کو ملے گا ان کی جاسوسی کا موقع:سی پی ایم

پارٹیوں کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے سے حکومت کو ملے گا ان کی جاسوسی کا موقع:سی پی ایم

Sun, 11 Dec 2016 22:38:06  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد، 11دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم نے سیاسی جماعتوں کو حق اطلاعات قانون کے دائرے میں لانے کے خیال کی یہ کہتے ہوئے سخت تردید کی ہے کہ اس سے حکومت کو ان کی جاسوسی کرنے اور ان کو پریشان کرنے کا موقع مل جائے گا۔پولٹ بیورو رکن بردا کرانت نے بتایاکہ ان کی پارٹی کی آمدنی عوامی طور دستیاب ہے اور تمام اکاؤنٹ کی معلومات الیکشن کمیشن کو ہے اورہم واضح طور پر شفاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی کے دائرے میں سیاسی جماعتوں کو لانے سے حکومت کو ان کی سیاست میں جھانکنے اور سیاسی عمل کی جاسوسی کرنے کا موقع مل جائے گا جبکہ سیاسی جماعت نہ ہی سرکاری تنظیمیں ہیں اور نہ ہی ریاستی ا سپانسر ہیں۔کرات نے کہا کہ ہم لوگ کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے،ہم لوگ پوری طرح اس کے خلاف ہیں،سیاسی جماعتوں کی اندرونی میٹنگ کی جاسوسی کرناجاسوسی جمہوری عمل کا حصہ نہیں ہے۔


Share: